شمالی وزیرستان‘لکی مروت سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ناکام‘18دہشت گرد ہلاک سینکڑوں کلو بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی

میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کا حملہ ناکام بنایاگیا، خودکش حملہ آور سمیت 4 خارجی ہلاک ہوگئے‘ سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید، 6 زخمی ہوگئے
 دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا‘لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں  فورسز نے 8خوارج کو ہلاک کردیا
پشاور (آئی این پی‘آن لائن )خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کا حملہ ناکام بنادیا گیا، خودکش حملہ آور سمیت 4 خارجی ہلاک ہوگئے جبکہ دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا، باجوڑ میں فتنۃ الخوارج کی سیکڑوں کلو بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میر علی میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی، ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی، جبکہ 3 مزید خارجیوں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی‘طلاعات کے مطابق، دھماکے کے باعث کیمپ کی ایک پوسٹ کی چھت گرنے سے ایک جوان شہید اور چھ جوان زخمی  ہوئے۔۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی میں تینوں خوارج کو کیمپ کے باہر ہی ہلاک کر دیا گیا، واقعے میں سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔‘لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کی ہے جس کے دوران 8 خوارج ہلاک کردیے گئے۔