جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ، بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی

گاڑی ٹکرانے کے بعد دہشت گردوں نے کالج میں گھسنے کی کوشش کی، اندر داخل ہونے والے2خوراج مارے گئے
وانا(مانیٹرنگ ڈیسک)دہشت گردوں نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جوابی فائرنگ سے دو خوارج مارے گئے ‘آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے مرکزی گیٹ پر بم سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس کے نتیجے میں مرکزی دروازہ منہدم ہوا اور قریبی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندر گھْسنے والے حملہ آوروں کا مؤثر جواب دیا، آپریشن کے دوران دو خوارج ہلاک ہوگئے