سوراب میں دہشتگردوں کی جانب سے آئی ای ڈی تیار کی جا رہی تھی،اس دوران دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے‘ دہشتگردوں کے ذخیرہ کئے گئے دیگر بارودی مواد میں بھی دھماکے ہوئے‘شہری زد میں آگئے
دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کردیا، فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کو10 کو ہلاک کردیا‘شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان زخمی
سوراب (آن لائن‘آئی این پی)بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشتگردوں کی جانب سے تیار کی جانے والی وہیکل بیسڈ آئی ای ڈی پھٹ گئی،قبل از وقت دھماکے کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی ہوئے،دھماکے اور ثانوی دھماکوں کے نتیجے میں قریب موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔بعدازاں سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کے مشترکہ کلیئرنس آپریشن میںمزید10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق12 اگست کی صبح دہشتگردوں کی جانب سے وی بی آئی ای ڈی تیار کی جا رہی تھی، آئی ای ڈی کی تیاری کے دوران قبل از وقت دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشتگرد فتنہ الہندوستان سے وابستہ تھے، بھارتی پراکسی دہشتگردوں کے ذخیرہ کیے گئے دیگر بارودی مواد کے ثانوی دھماکے بھی ہوئے، اس دھماکے اور ثانوی دھماکوں کے نتیجے میں قریب موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔، آئی ایس پی آرکے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا، مشترکہ آپریشن کا مقصد دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا سراغ لگانا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگا لیا،سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مزید 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آرسوراب کے واقعات میں اب تک فتنہ الہندوستان سے وابستہ مجموعی طور پر 18 دہشتگرد ہلاک کیے جاچکے ہیں، شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 بہادر جوان بھی زخمی ہوئے