خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی بویا قلعے کی دیوار سے ٹکرا دی جس سے دھماکہ ہوا
میرانشاہ(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز کے بٹالین ہیڈکوارٹر پر پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے چار دہشت گرد جہنم واصل کردئیے گئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح ایک خوارجی خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی بویا قلعے کی مغربی دیوار سے ٹکرا دی اور زوردار دھماکہ ہو ا۔ دھماکے کے بعد 4 سے 5 خوارج نے قلعے میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں خوارج موقع پر ہی ہلاک کردئیے