شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،22دہشت گرد ہلاک

دہشتگردوں نے مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا‘ہلاک ہونے والے  دہشتگردوں  سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد
میرانشاہ(آئی این پی )شمالی وزیرستان میں  سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سپانسرڈ22 دہشت گرد  ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر 17 مئی سے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارتی سپانسرڈ 22 خوارج  جہنم واصل ہوئے،ہلاک دہشتگردوں  سے اسلحہ و ایمونیشن برآمدہوا، ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  شمالی وزیرستان میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور علاقے کو مکمل کلیئر کرنے کا عمل تیزکردیاگیا،دہشتگردوں نے مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا