فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ یہ AI سروس کہتی ہے کہ رجسٹرار کیس کے چالان کی اسکروٹنی نہیں کرسکتا۔
عدالت میں بتایا گیا کہ عمران خان اور دیگر کے خلاف چالان جمعرات کو بھی جمع نہیں کرایا گیا اور رجسٹرار بینکنگ کورٹ کی جانب سے چالان کی اسکروٹنی جاری ہے۔ پراسیکیوٹر نے نشاندہی کی کہ خصوصی عدالتوں میں چالان کی اسکروٹنی رجسٹرار ہی کرتا ہے۔ عدالت نے ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی۔