بشریٰ بی بی کو جیل میں طبی اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

بشریٰ بی بی کو جیل میں طبی اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے حکم دیا کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں طبی سہولیات سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر بشریٰ بی بی کے علاج کے لیے کسی اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی ضرورت ہے تو اس کا انتظام کیا جائے اور انہیں مطلوبہ طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے سیل میں سہولتوں سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آیا، جس پر عدالت نے متعلقہ حکام کو اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت کی۔دورانِ سماعت جسٹس سرفراز ڈوگر نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بات کرنے سے روک دیا، جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صحت سے متعلق معاملہ وفاقی آئینی عدالت ہی دیکھے گی۔