عمران خان کو جیل میں خصوصی سہولتیں حاصل، روزانہ 2 گھنٹے ورزش: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل

عمران خان کو جیل میں خصوصی سہولتیں حاصل، روزانہ 2 گھنٹے ورزش: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بانیٔ تحریکِ انصاف کو جیل میں بی کلاس کے تحت تمام سہولتیں میسر ہیں، جن میں:

روزانہ کی بنیاد پر واک اور ایکسرسائز
ایل ای ڈی ٹی وی، اخبار و کتب تک رسائی
ایکسرسائز سائیکل کی سہولت
اپنی پسند کے کھانے کے لیے قیدی باورچی
طبی معائنہ کی باقاعدہ سہولت
اور سیاسی و خاندانی ملاقاتوں کی مکمل اجازت شامل ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ:

بانیٔ پی ٹی آئی نے جیل سے اب تک 413 بار ایکس (ٹوئٹر) پر پیغامات جاری کیے۔
گزشتہ 3 ماہ میں 66 ملاقاتیں ہوچکی ہیں جن میں پارٹی رہنما، فیملی اور وکلا شامل ہیں۔
انہیں بی کلاس کی خصوصی سہولتیں حاصل ہیں جو دیگر قیدیوں کو میسر نہیں۔
صحت کے تمام ٹیسٹ نارمل آئے ہیں، کوئی بیماری رپورٹ نہیں ہوئی۔
وہ روزانہ 2 گھنٹے کھلے احاطے میں واک اور ایکسرسائز کرتے ہیں۔
وہ بین الاقوامی میڈیا سے رابطے میں بھی رہے ہیں اور میڈیا سے مخاطب ہوتے رہے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ جیل نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ "بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جیل میں کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا، اور سنسنی خیزی محض سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش ہے"۔