راولپنڈی:عمران خان کو جیل میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔
ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو جیل میں قانونی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے احکامات کے خلاف عمران خان کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اور نہ ہی انہیں اپنی مرضی کے اخبارات یا کتابیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کو ان کے ذاتی معالج کو چیک اپ کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اپنے احکامات پر عمل درآمد کراتے ہوئے عمران خان کو قانون کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔