بشریٰ بی بی اور عمران خان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، رانا ثناء اللہ

بشریٰ بی بی اور عمران خان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کی صحت سے متعلق بات چیت ہوئی، تاہم قانون میں اجازت نہیں کہ ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض رویے اصلاح کی بجائے مزید تقسیم کا باعث بنتے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ایک جماعت بار بار وفاق پر حملے جیسے بیانیے کو فروغ دے رہی ہے اور اس کے بارے میں ان کے پاس ثبوت موجود ہیں۔دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کی صحت کے حوالے سے وضاحت کرے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اپوزیشن کے مطالبات کی مکمل حمایت کی جاتی ہے اور عدالتوں سے بار بار رجوع کے باوجود ریلیف نہیں ملا۔