گلوکار شفقت امانت علی بلڈ کینسر میں مبتلا رہنے کا انکشاف

گلوکار شفقت امانت علی بلڈ کینسر میں مبتلا رہنے کا انکشاف

لاہور: پاکستان کے  گلوکار شفقت امانت علی کے بلڈ کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

 گلوکار کے مطابق انہیں کینسر کی ایک نایاب قسم ملٹی پل مائیلوما کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم علاج کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اور بون میرو بائیوپسی کی رپورٹ بھی کلیئر آ گئی ہے۔پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے گلوکار شفقت امانت علی نے پریس کانفرنس کے دوران اپنی بیماری سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ملٹی پل مائیلوما نامی بلڈ کینسر کا شکار ہوئے تھے۔ یہ کینسر کی ایک نایاب قسم ہے، جس کے علاج کے لیے انہیں مختلف طبی مراحل سے گزرنا پڑ رہا ہے۔شفقت امانت علی نے بتایا کہ علاج کے بعد ان کی بون میرو بائیوپسی کی رپورٹ کلیئر آ گئی ہے اور اب وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، تاہم مکمل صحت یابی کے لیے مزید علاج کی ضرورت ہے۔

گلوکار کے مطابق اسٹیم سیل تھراپی اور آٹو ٹرانسپلانٹ سے قبل احتیاطی تدابیر کے طور پر ادویات استعمال کر رہے ہیں، جبکہ ہر ہفتے ہلکی نوعیت کی کیموتھراپی بھی جاری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ صحت یابی کے بعد ان کا دوبارہ موسیقی کی دنیا میں واپسی اور کنسرٹس میں پرفارم کرنے کا ارادہ ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ علاج کے مراحل مکمل ہونے کے بعد وہ ایک بار پھر اپنے مداحوں کے درمیان موجود ہوں۔