مہنگائی کے ستائے نوجوان کی خودسوزی

 سمندری کے نواحی گائوں کانعمان موٹر سائیکل رکشہ چلا کر گزر بسر کر رہا تھا، پٹرول چھڑک کر آ گ لگا لی
سمندری (خصوصی رپورٹ )سمندری کے نواحی گا ئوں چک نمبر 202 گ ب میں مبینہ طور پر غربت اور مہنگائی سے تنگ نوجوان نے خودسوزی کر لی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔مذکورہ گا ئوں کا رہائشی نوجوان نعمان موٹر سائیکل رکشہ چلا کر اپنے اہلخانہ کا گزر بسر کر رہا تھا۔ نوجوان نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس سے وہ شدید جھلس گیا۔ اہلخانہ نے اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ورثا کے مطابق نعمان گھریلو اخراجات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ئو کا شکار تھا، جس کے باعث اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔