قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری پکڑا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ شفیق آباد ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکاروں نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک جان کر ملزم کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ وہ تھانہ شفیق آباد کو قتل کے مقدمے میں مطلوب ہے۔ گرفتار ملزم خالد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ اولڈ انارکلی کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔