لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر حسنین سلیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 10 مقدمات میں مطلوب بین الاضلاعی اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم لاہور اور قصور کے مختلف تھانوں میں امانت میں خیانت اور چیک ڈس آنر کے مقدمات میں اشتہاری تھا۔ ملزم کو ہیومین انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کے مطابق پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں آئندہ بھی بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر میں اشتہاریوں کے خلاف گھیرا مزید سخت کیا جارہا ہے اور کسی کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔