اسلام آباد(آئی این پی )ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا جس کی شناخت رفیع اللہ خان کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جس کے خلاف سال 2023میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ کالا باغ، میانوالی میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں، ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔