طلاق کی رنجش ، خاتون کا قتل ،ملزم گرفتار

سابقہ اہلیہ کے ہمراہ جہیز کا سامان لینے آنے والی خاتون5روز بعد دم توڑ گئیں
لاہور (کرائم رپورٹر) چوہنگ پولیس نے طلاق کی رنجش پر خاتون کے قتل کے الزام میں نامزد ملزم شبیر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق مقتولہ اپنی سابقہ بہو کے ہمراہ جہیز کا سامان لینے گئی تھیں، جہاں مبینہ طور پر ملزم نے دوپٹے سے گلا گھونٹ کر انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔ خاتون پانچ روز تک ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئیں۔ پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، جسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد اور جرائم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔