گوجرانوالہ میں بیوی کو طلاق دینے والے محمد رحمن کو باری بٹ نے موت کے گھاٹ اتارا،پولیس کارروائی جاری
گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ)تھانہ ماڈل ٹائون کے علاقہ میں طلاق کی رنجش پر ملزم نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا،پولیس کے مطابق واقعہ نعمانیہ چوک کے قریب پیش آیا، جہاں ملزم عبدالجبار عرف باری بٹ نے فائرنگ کرکے محمد رحمن کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔مقتول محمد رحمن نے چند ماہ قبل بیوی کو طلاق دی تھی جس کی رنجش میں مبینہ طور پر سعودی عرب میں مقیم زبیر بٹ کی ایما پر عبدالجبار نے فائرنگ کرکے اسے قتل کیا۔واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور قتل کے محرکات سمیت تمام پہلوئوں پرتفتیش کی جا رہی ہے۔