بصیرپور(خصوصی رپورٹ)تھانہ چورستہ میاں خاں کے موضع لدھیوال میں گھریلو رنجش پر خاتون کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم حامدکو گرفتارکرلیاگیا۔ ملزم نے دوبھائیوں کے ہمراہ رشتہ سے انکارپرتلخ کلامی کی رنجش پر تحریم فاطمہ عرف صائقہ بی بی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیاتھا۔پولیس کاکہناہے کہ مقدمہ میں نامزد بھائیوں اعظم اور ناظم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں مقدمہ کی تفتیش جاری ہے۔