خاندانی رنجش پر خاتون کوزہریلی چیز کھلا کر مار دیا

سرگودھا(خصوصی رپورٹ) خاندانی رنجش پر خاتون کو مبینہ طور پر زہریلی چیز کھلا کر موت کی نیند سلا دیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ زبیدہ بی بی کے بیٹے آصف نے پپو ولد خضر کے بھائی کی متعلقہ کے ساتھ شادی کر رکھی ہے جس بنا پر چند ماہ قبل پپو نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خاتون پر حملہ کیا تھا جس بابت اس نے تھانہ عطا شہید میں درخواست دے رکھی ہے گزشتہ روز ملزمان نے مبینہ طور پر اسے دھوکہ سے زہریلی چیز کھلا دی جس سے حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔