تاخیر سے پہنچنے پر 12 سالہ بچے کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) مدرسے میں 12 سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والے قاری کو شالیمار پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر بچے کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں طالبعلم کامران کے سر پر چوٹ آئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاری ظفر الحق کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں، قانون ہاتھ میں لینے اور بچوں پر تشدد کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔