ملزم قاری نے بچے کو واقعہ کے بارے میں کسی کو نہ بتانے کی دھمکی بھی د ی تھی
لاہور (کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ پولیس نے مدرسے میں ساتھی بچے عفان شاہ کی آنکھ پر ڈنڈا مار کر اسے شدید زخمی کرنے کے الزام میں قاری عبدالواحد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق بچے کے والد نے درخواست دی کہ ان کا بیٹا مدرسے سے گھر واپس آیا تو خوفزدہ تھا اور اس کی آنکھ شدید زخمی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تشدد کے باعث بچے کی آنکھ تقریباً 80 فیصد متاثر ہوئی ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ ملزم قاری نے بچے کو واقعے کے بارے میں کسی کو نہ بتانے کی دھمکی بھی دی تھی۔ پولیس نے والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف دفعہ 328 اے کے تحت مقدمہ درج کرکے چند گھنٹوں میں اسے گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ بچوں پر تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور خواتین و بچوں کے خلاف تشدد پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔