ہربنس پورہ کے علاقے میں قاری عبدالواحد نے بچے عفان شاہ کی آنکھ پر ڈنڈا مارا ‘مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں ہربنس پورہ پولیس نے مدرسے میں بچے کی آنکھ شدید زخمی کرنے کے الزام میں قاری کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم قاری عبدالواحد نے بچے عفان شاہ کی آنکھ پر ڈنڈا مارا جس کے باعث ابتدائی معلومات کے مطابق بچے کی آنکھ 80 فیصد متاثر ہوئی۔بچے کے والد کے مطابق عفان مدرسے سے واپس گھر پہنچا تو وہ خوفزدہ تھا اور اس کی آنکھ شدید زخمی تھی۔ ملزم قاری عبدالواحد نے بچے کو واقعے کے بارے میں کسی کو نہ بتانے کی دھمکی بھی دی تھی۔پولیس ترجمان کے مطابق بچے کے والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف دفعہ 328 اے کے تحت فوری مقدمہ درج کیا گیا