ڈولفن سکواڈ کا ون ویلنگ کے خلاف آپریشن، 9گرفتار

 ویلنگ، زگ زیگ اور خطرناک ڈرائیونگ میں ملوث ملزم تھانوں کے حوالے
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ڈولفن سکواڈ نے مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے ون ویلنگ، زگ زیگ اور خطرناک ڈرائیونگ میں ملوث نو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان لاہور کی اہم شاہراہوں پر ون ویلنگ کے ذریعے خطرناک کرتب دکھا رہے تھے۔ گرفتار ملزمان میں علی، حسنین، گوہر، سفیان سمیت دیگر شامل ہیں، جنہیں مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر ون ویلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ شوق کے نام پر جان لیوا کرتب دکھانے کی اجازت نہیں، سڑکیں محفوظ سفر کے لیے ہیں، کرتب دکھانے کے لیے نہیں۔