آن لائن فراڈ پر 9گرفتار

 اشتعال انگیز مواد پھیلانے پر ایک ملزم پکڑا گیا غیر قانو نی کال سینٹر سے منسلک الیکٹرانک آلات بر آمد 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے آن لائن فراڈ میں ملوث 9ملزموں اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پھیلانے پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مختلف علاقوں میں مبینہ غیر قانونی کال سینٹر اور آن لائن فراڈ کے خلاف کارروائیوں میں 5 غیر ملکیوں اور 4 پاکسانیوں سمیت 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ حکام کے مطابق غیر قانونی کال سینٹر کے آپریشن سے مبینہ طور پر منسلک الیکٹرانک آلات اور دیگر شواہد بھی بر آمد کیے گئے۔ حکام کے مطابق ایک اور کا رروا ئی کے دوران این سی سی آئی اے کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر نے سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیز اور قابلِ اعتراض مواد پھیلانے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔