چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی کے تھانہ غازی آباد کے نواحی چک174نو ایل میں 15کال پر آنے والی پولیس پارٹی پر قبضہ مافیا کا ڈنڈوں سے حملہ، لیڈی کانسٹیبل اور کانسٹیبل کی وردیاں پھاڑ دینے، نقدی چھین لینے اور مو بائل توڑ نے کے الزامات ،مقدمہ درج،9ملزموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 15کال پر پولیس تھانہ غازی آبادکے سب انسپکٹر اصغر علی، محمد اشرف اے ایس آئی، ندا آمنہ لیڈ ی کانسٹیبل، آمنہ اسلم لیڈی کانسٹیبل ڈرائیور کانسٹیبل محمد مبشرسرکاری گاڑی میں مو قع پر پہنچے تو قبضہ مافیا قاسم مسیح و دیگر اسلم، ساجد، محسن عزیز، ارشاد بی بی، آسیہ بی بی، اور چار نامعلوم خواتین اور چار نا معلوم نو جوا نوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی کہا کہ ہمارا قبضہ کون چھڑائے گا، لیڈی کانسٹیبل خواتین کی وردیاں پھاڑ ڈالیں، محمد مبشر کانسٹیبل کے پر س سے 35ہزار روپے چوری کر لیے، اصغر تھانیدار کا موبائل توڑ ڈالا۔ پولیس کی مزید نفری منگوا کر صورتحال کو کنٹرول کیا گیا۔ پولیس غازی آباد نے اصغرعلی سب انسپکٹر کی مدعیت میں 15ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے 4خواتین سمیت9ملزموں کو گرفتار کر لیا۔