فارم ہائوس میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ ،9گرفتار

4خواتین بھی شامل ،شراب، حقہ، شیشہ اور سائونڈ سسٹم بھی برآمد 
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک فارم ہاؤس میں جاری ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان ڈیال سنگھ گاؤں کے قریب واقع فارم ہاؤس میں غیر قانونی ڈانس پارٹی منعقد کر رہے تھے۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو حراست میں لے لیا گیاکارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے شراب، حقہ، شیشہ اور سائونڈ سسٹم بھی برآمد کر لیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔