4موبائل، موٹر سائیکل برآمد، منشیات فروش بھی آئس سمیت گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) گوالمنڈی میو ہسپتال پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل و موبائل چور گینگ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار چور گینگ کے ملزمان ساجد اور سلیم دورانِ واردات اسلحہ بھی استعمال کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے چار موبائل فون، ایک موٹر سائیکل، غیر قانونی اسلحہ اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم حمزہ کو بھی آئس سمیت گرفتار کر لیا۔ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ انسدادِ جرائم کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔