تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتارکرلیا ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان کی خفیہ اطلاع پر واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی ملزمان چوری کے دوران ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے ملزمان گلی محلوں میں کھڑی موٹر سائیکل لیکر فرار ہو جاتے تھیپولیس کے پہنچنے پر ملزمان کے بھاگنے کی ناکام کوشش کی ملزمان کے قبضہ سے متعدد موٹر سائیکلیں غیر قانونی اسلحہ، نقد رقم اور ماسٹر چابیاں برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان میں کاشف،رب نواز اور یوسف شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نے متحرک گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاد باغ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی موٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لیے موثر اقدامات اپنائے جا رہے ہیں