لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس میں دو اعلی ٰپولیس افسروں کے تبادلے کر دئیے گئے۔ایس ایس پی صہیب اشرف کو سی پی او راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ۔سی پی او روالپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کو ڈی آئی جی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔دونوں افسروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔