زیر تعمیر چھت گرنے سے4مزدور زخمی

 زیرِ تعمیر چھت پر مٹی ڈالی جا رہی تھی کہ اچانک چھت نیچے آ گری، زخمی جنرل ہسپتال منتقل
لاہور (کرائم رپورٹر) کماہاں لدھڑ میں نواز شریف انٹرچینج کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کو چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو حکام کے مطابق کالر نے بتایا کہ زیرِ تعمیر چھت پر مٹی ڈالی جا رہی تھی کہ اچانک چھت نیچے آ گری، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔