لاہور (سپیشل رپورٹر) سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خا ن نے کہا ہے پاکستان کی ترقی، معاشی استحکام، شعوراورمعاشرتی اصلاح کا واحدپائیدار راستہ تعلیم ہے۔ پاکستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے اور ہنگامی بنیادوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔ حکومتوں کو اس مقصد کے لیے اپنے وسائل اور ترجیحات کا ازسرنو تعین کرنا ہوگا۔وہ پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام فیصل آڈیٹوریم میں’بدلتی دنیا کے لیے تعلیم کا ازسرنو تصور‘پرتین روزہ 13ویں انٹرنیشنل کانفرنس آن ریسرچ اِن ایجوکیشن 2026ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے