کوٹ رادھاکشن(نامہ نگار )وفاقی وزیر مملکت برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ بابا جی ملک رشید احمد خاں کے بھائی ،رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں کے والد اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کے ماموں حاجی حنیف خاں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ فضیلۃ الشیخ قاری صہیب احمد میر محمدی نے مقامی گائوں فتح پور میں پڑھائی۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ،اراکین صوبائی اسمبلی افتخار احمد چھچھر ،رانا محمد اقبال خاں،ایڈوائزر وزیر اعظم شبیر احمد عثمانی ،حاجی نعیم صفدر انصاری، ملک آصف بہا،پروفیسر حافظ طلحہ سعید ،چوہدری عارف گل،جنید صفدر ساہی ،چوہدری شہزاد احمد گجر،انفارمیشن سیکرٹری ضلع قصور رئوف نواب چوہدری ،سابق رکن صوبائی اسمبلی بابا رشید بھٹی ، رائو محمد یوسف ، ارشد منیر چوہدری ، حاجی اشتیاق احمد اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔