لاہور شہر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت اقدامات کے باوجود حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایک نجی سوسائٹی میں کم عمر ڈرائیور کی تیز رفتاری کا واقعہ پیش آیا جس میں اس نے ایک فیملی کو ٹکر مار دی۔ایف آئی آر کے مطابق، حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ ملزم ایشان تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا کہ اس کی اسپیڈ اتنی زیادہ تھی کہ وہ گرین بیلٹ سے گاڑی کراس کر کے دوسری طرف پہنچ گیا اور ہماری گاڑی سے ٹکرا گیا۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی نے ایک اور گاڑی کو ہٹا دیا، پھر ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس سے وہ بھی زخمی ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔یہ واقعہ شہر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف جاری مہم کے باوجود ان کی تیز رفتاری اور ذمہ داری کے بغیر ڈرائیونگ کے خطرات کو ظاہر کرتا ہے۔