نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ، مرد اور خاتون جاں بحق،

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ، مرد اور خاتون جاں بحق،

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز ٹو میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس کی ابتدائی قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دی گئیں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص نے مبینہ طور پر خاتون کو گولی مارنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی حتمی نوعیت اور وجوہات کا تعین مکمل تحقیقات کے بعد ہی کیا جائے گا۔ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 40 سالہ نوید جان درانی اور 48 سالہ دل ناز بیگم کے ناموں سے ہوئی ہے۔