لاہور: شہر کی نجی سوسائٹی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی گئی۔
واقعے کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او کاہنہ کے مطابق پولیس ٹیم نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم راشد کو گرفتار کیا۔ متاثرہ خاتون کی مدعیت پر مقدمہ درج کر کے فوری قانونی کارروائی شروع کی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم متاثرہ خاتون کے پڑوسی مکان میں کرائے پر مقیم تھا۔ خاتون گھر اکیلی تھی کہ ملزم نے دیوار پھلانگ کر زبردستی اس پر حملہ کیا۔ خاتون کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا، لیکن پولیس نے اسے جلد ہی پکڑ لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن، شہربانو نقوی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور پولیس اس طرح کے جرائم کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اور پولیس متاثرہ خاتون کی مکمل تحفظ اور قانونی معاونت کو یقینی بنا رہی ہے۔