پی آئی اے ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر میں آتشزدگی، ریسکیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی

پی آئی اے ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر میں آتشزدگی، ریسکیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی

پی آئی اے ہاؤسنگ سوسائٹی کے علاقے میں گھر کے ایک کمرے میں پڑے سامان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور اسے گھر کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روک دیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم آگ لگنے کی وجوہات اور مالی نقصان کی تفصیلات کا تعین کیا جا رہا ہے۔