نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گیس لیکیج، 3 خواتین جان سے گئیں

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گیس لیکیج، 3 خواتین جان سے گئیں

راولپنڈی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گیس لیکیج کے باعث فلیٹ میں گیس بھر جانے سے تین خواتین جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دی گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بے ہوش خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اموات فلیٹ میں گیس بھرنے کے باعث ہوئیں، تاہم واقعے کی حتمی وجوہات فرانزک ماہرین اور پولیس کی تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔