ڈیپ فیک ویڈیوز خواتین کو بدنام کرنے کا ہتھیار بن چکا ہے:عظمیٰ بخاری

ڈیپ فیک ویڈیوز خواتین کو بدنام کرنے کا ہتھیار بن چکا ہے:عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈیپ فیک ویڈیوز کا خواتین کو بدنام کرنے کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے فرانسیسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس حوالے سے آگاہی کی کمی ہے اور ہر پیشی پر انہیں یہ واضح کرنا پڑتا ہے کہ ان کی ویڈیو ڈیپ فیک ہے۔عظمیٰ بخاری نے اس بات پر زور دیا کہ سائبر کرائم یونٹ کی صلاحیتوں میں اضافہ اور عدالتی نظام کی بہتری ضروری ہے تاکہ ان معاملات پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کے ہتک عزت کے قانون کا بھی ذکر کیا، جس پر ابتدائی تنقید کے باوجود اب لوگوں کو اس کی اہمیت کا احساس ہو رہا ہے۔صوبائی وزیر نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ فیک ویڈیوز کے خلاف ان کے خاندان نے مکمل حمایت کی اور یہ مسئلہ خاص طور پر خواتین کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔