جمہوریہ کانگو میں رن وے سے پھسل کر طیارہ آگ لگنے سے مسافر محفوظ رہے

جمہوریہ کانگو میں رن وے سے پھسل کر طیارہ آگ لگنے سے مسافر محفوظ رہے

افریقی ملک جمہوریۂ کانگو کے وزیرِ کان کنی لوئس واتوم کابامبا اور ان کا وفد ایک خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

 لینڈنگ کے دوران ان کا طیارہ رن وے سے پھسل کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح صوبہ لُوالابا کے شہر کولوِزی کے ہوائی اڈے پر پیش آیا۔وزیر کے کمیونیکیشن ایڈوائزر آئزک نیمبو نے بتایا کہ طیارہ دارالحکومت کنشاسا سے اڑا اور جیسے ہی کولوِزی میں لینڈنگ کے قریب پہنچا، رن وے سے باہر نکل گیا۔ چند ہی لمحوں بعد طیارے کے پچھلے حصے نے آگ پکڑ لی۔طیارے میں تقریباً 20 مسافر سوار تھے۔آگ لگنے سے پہلے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔تاہم طیارے کا سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے پچھلے حصے سے شعلے بلند ہو رہے ہیں جبکہ اندر موجود افراد ہنگامی دروازہ کھول کر تیزی سے باہر نکلتے اور دور بھاگتے نظر آتے ہیں۔وزیر اور ان کا وفد کولوِزی میں کلونڈو مائن کا معائنہ کرنے جا رہے تھے، جہاں دو روز قبل ایک افسوسناک حادثے میں 32 کان کن جاں بحق ہو گئے تھے۔