جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک؛ دو اعلیٰ افسر بھی شامل

جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک؛ دو اعلیٰ افسر بھی شامل

جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 2 اعلیٰ فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

کانگو فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فوجی عدالت کے سربراہ اور مسلح افواج کے آڈیٹر جنرل بھی شامل ہیں، جبکہ حادثے میں وفد کے 12 ارکان اور طیارے کے عملے کے افراد بھی جان کی بازی ہار گئے۔مقامی حکام کے مطابق طیارہ شہر کِک وٹ سے دارالحکومت کنشاسا واپسی کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔