حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس نے مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی نگرانی میں حویلی لکھا میں مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر 3 ایل پی جی دکانیں سیل کر دی گئیں۔محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق ایل پی جی کا سرکاری نرخ 241.43 روپے فی کلوگرام مقرر ہے، جبکہ بعض دکاندار 400 روپے فی کلوگرام تک وصول کر رہے تھے۔ ضلع بھر میں جاری کریک ڈا ئون کے دوران مجموعی طور پر 20 دکانیں سیل، 10 مقدمات درج اور 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔