مسافر بس کراچی سے سوات جا ری تھی،زخمی افراد طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے ایم 4 پر ملتان کے قریب مسافر بس آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے سوات جا ری تھی موٹروے پولیس جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کر رہی ہے، سیکٹر کمانڈر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔حادثے میں زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کروا دیا گیا ہے۔