ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دم توڑ گیا

 ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات کا بڑھتا ہوا سلسلہ نہ رک سکاآزادی فلائی اوور کے قریب موٹر بائیک اور ٹرک کے درمیان ٹکر سے ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ایک شخص جاں بحق ہوگیا ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں، تاہم بائیک سوار حادثے کی شدت کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔لاش ضروری کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے، جبکہ حادثے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔شہر میں بڑھتے ٹریفک حادثات شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بنتے جا رہے ہیں، جس پر ماہرین ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔