موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا،قبولہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان پھسل کر سڑک پر گرا اور اس دوران وہاں سے گزرنے والے تیزرفتار ٹرک نے اسے کچل دیا،25 سالہ متوفی نوجوان کی شناخت عثمان مجید کے نام سے ہوئی جو چک ماڑی ہزارہ کا رہائشی تھا۔