ٹرک کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار ہلاک

اوکاڑہ( خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں فیصل آباد روڈ نزد ماڑی پتن کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 50 سالہ ذوالفقار مسیح سکنہ قصور ہلاک ہوگیا،حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔