محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ میں ہفتہ 22 نومبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کردی گئی۔ محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ میں ہفتہ 22 نومبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں احتجاج، جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں جیسی تمام سرگرمیوں کی ممانعت ہوگئی جب کہ دفعہ 144 کے تحت 4 یا اس سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے کی ممانعت ہوگی۔ ترجمان کا کہنا ہے ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، لائوڈ سپیکر کے استعمال، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ ورانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر بھی مکمل پابندی ہوگی جب کہ لائوڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبے کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔