راولپنڈی، دفعہ 144 میں 17دسمبر تک توسیع، عوامی اجتماعات اور ریلیوں پر پابندی برقرار

راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں عوامی اجتماعات اور ریلیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 میں توسیع کر دی گئی  ، پابندی 17 دسمبر تک برقرار رہے گی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144 کے تحت ضلع میں 4 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلسے، جلوس، ریلیاں، مظاہرے، دھرنے اور دیگر جمع ہونے کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی