لاشیں پبی کے کھیتوں سے ملیں،ملزم نے پہلے بھی دھمکیاں دیں، مدعیہ
نوشہرہ (خصوصی رپورٹ)ملزم نے بھائی اوراسکے دوست خواجہ سراکوقتل کرکے گرفتاری دیدی، تھانہ پبی پولیس نے خواجہ سراکی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،پبی کے علاقہ میں خواجہ سرا سے دوستی کرنے پرملزم شازیم قندھار نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی خیال محمد عرف دخیل اور خواجہ سراسلمان عرف خوئلے کو موت کے گھات اتاردیا،ریسکیو1122کے مطابق نواحی علاقے پبی چلہ بے نظیر گڑھی کے کھیتوں سے ایک خواجہ سرا سمیت دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملیں ، جنہیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا، مقتول خواجہ سراکی والدہ کے مطابق ملزم نے دوستی کرنے پرمیرے بیٹے اوراپنے بھائی کو قتل کیا ہے، پہلے بھی وہ ہم کو دھمکیاں دے چکا تھا،پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ملزم کو گرفتارکرلیاگیاہے۔