کرک: نشئی نے بھائی ،بھابی ،بھتیجی کوقتل کردیا،2افرادزخمی

 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ،ذرائع پولیس
کرک (آئی این پی ) کرک کے علاقے میں نشے کے عادی شخص نے اپنے ہی گھر کے 3افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ 2کو زخمی کردیا۔ تفصیل مطابق کرک پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم نے بھائی، بھابھی اور بچی کو قتل کردیا ہے، جبکہ 2زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔