چھوٹے کی بڑے بھائی کوقتل کرنے کی کوشش

گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)چھوٹے بھائی کی اپنے بڑے بھائی کوقتل کرنے کی کوشش،اینٹیں مارکرلہولہان کردیا۔ گزشتہ شب نواحی گا ئوں273۔ای بی کارہائشی غلام حیدراپنے گھرمیں سورہاتھاکہ اس دوران اس کاچھوٹا بھائی غلام علی رحمانی وہاں آگیااور اینٹ سے قتل کرنے کی نیت سے اپنے بڑے بھائی غلام حیدرکے سر اورچہرے پر پے در پے وارکردئیے جس سے غلام حیدرشدیدزخمی ہوگیا ، پولیس نے غلام علی رحمانی کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا۔